بزنس انرجی کلیم کے بارے میں آپ کے سوالات کا جواب دینا

دعویٰ کس بارے میں ہے؟

ان کلیمز کا مقصد ‘خفیہ کمیشن’ واپس لینا یا انہیں ان کا درست نام ‘رشوت’ دینا ہے۔

انرجی فراہم کرنے والوں کے لیے انرجی بروکرز کو ہر انرجی کنٹریکٹ (جو بروکر اپنے کلائنٹس کی جانب سے ترتیب دیتا ہے) کے لیے کمیشن ادا کرنا ایک عام عمل ہے۔ بہت سے معاملات میں صارف کو کمیشن کے بارے میں نہیں بتایا جاتا اس لیے وہ انرجی کی زیادہ قیمتوں کو بھی برداشت کرلیتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں یہ ادائیگیاں غیر قانونی متصور ہوتی ہیں اور سپلائر کی طرف سے دی گئی رشوت کے زمرے میں آتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر صارف رشوت کی واپسی کے علاوہ منافع اور ہرجانے کا بھی حقدار ہے۔

تھرڈ پارٹی انٹروڈیوسر کے بارے میں OFGEM کیا کہتا ہے؟

OFGEM طویل عرصے سے انرجی مارکیٹ میں شفافیت کی کمی پر سوالات اٹھارہا ہے۔ حال میں انجام دئیے جانے والے ‘مائیکرو بزنس ریویو’ میں OFGEM نے نشاندہی کی کہ اس مارکیٹ میںقیمتیں اب بھی شفافیت کی سطح پر نہیں ہیں اور کمپنیاں زیادہ تر معلومات کسٹمر سے خفیہ رکھتی ہیں۔”

[those arrangements] ریویو کے بعد کی مشاورت میں OFGEM نے دیکھا کہ بروکر کے کمیشن میں شفافیت کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے: “مائیکرو بزنس غیر یقینی کا شکار ہے یا بروکر اور سپلائر کے درمیان کے کمرشل لین دین کا اسے بالکل علم نہیں ہوتا، اس (لین دین)کا اثر مائیکرو بزنس کو کی جانے والی آفر اور بروکر سروس کے ذریعے سپلائی کنٹریکٹ پر پڑتا ہے. بروکر کمیشن کے بارے میں لاعملی یا معلومات کا فقدان خاص طور پر بڑے مسئلے کی صورت میں ںظر آیا. بروکر کمیشن چارجز کی شفافیت کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے مائیکرو بزنسز کو یہ احساس نہیں ہے کہ وہ اپنے انرجی بل کے ذریعے جو کچھ ادا کرتے ہیں اس کا کتنا حصہ ان کے منتخب کردہ بروکر کو جاتا ہے.” دوسرے لفظوں میں، کمیشن کو صحیح طریقے سے ظاہر نہیں کیا جاتا اور اس کے نتیجے میں مائیکرو بزنسز کو بہترین ڈیلز تک رسائی سے روک دیا جاتا ہے۔

بروکرز کے طریقہ کار اور شفافیت کی کمی کے حوالے سے جو نتائج اخذ کیے گئے ہیں وہ نہ صرف مائیکرو بزنس پر لاگو ہوتے ہیں بلکہ مجموعی طور پر غیر ملکی انرجی مارکیٹ کے صارفین پر بھی ان کا اطلاق ہوتا ہے۔

مجھے کتنی رقم مل سکتی ہے؟

معاوضے کی رقم کا انحصار بعض عوامل پر ہوتا ہے جیسے کہ آپ نے کتنا کمیشن ادا کیا (یعنی چاہے آپ کی ادا کردہ انرجی کی یونٹ کی شرح میں اضافہ 3p، 5p، یا 10p فی کلو واٹ ہے) اور ہر کنٹریکٹ میں آپ نے کتنی انرجی استعمال کی۔

اس حوالے سے ممکنہ رقم کا ایک ٹیبل ذیل میں دیا گیا ہے:

مشترکہ (بجلی اور گیس) سالانہ انرجی استعمال (kWh)
60,000 80,000 100,000 200,000 500,000
تین سال کے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کُل ادا کردہ کمیشن 2p £3,600.00 £4,800.00 £6,000.00 £12,000.00 £30,000.00
3p £5,400.00 £7,200.00 £9,000.00 £18,000.00 £45,000.00
5p £9,000.00 £12,000.00 £15,000.00 £30,000.00 £75,000.00
10p £18,000.00 £24,000.00 £30,000.00 £60,000.00 £150,000.00

 
مکمل میز نہیں دیکھ سکتے؟ آپ تمام ڈیٹا کو ظاہر کرنے کے لیے بائیں اور دائیں سوائپ کر سکتے ہیں۔

کلیم کی قانونی بنیاد کیا ہے؟

مختصراً، دعوے کی قانونی بنیاد یہ ہے کہ آپ کے سپلائر کی طرف سے آپ کے انرجی بروکر کو کی گئی ادائیگی رشوت کی طرح تھی۔ جہاں ایک بروکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کو غیرجانبداری اور عدم مفاد کی بنیاد پر تجاویز فراہم کرے، وہاں کمیشن کی قبولیت اس ذمہ داری سے متصادم ہے کیونکہ اس سے زیادہ تر امکان یہی ہوتا ہے کہ بروکر اُس کنٹریکٹ کی تجویز دے گا جس سے اسے زیادہ سے زیادہ کمیشن ملے، بجائے اس کے کہ جو آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اگر بروکر نے ایسا کمیشن حاصل کرنے پر آپ کی رضامندی حاصل کر لی ہے تو کوئی کلیم نہیں ہو گا۔ جہاں رضامندی ظاہر نہیں کی گئی وہاں معاوضہ طلب کیا جا سکتا ہے۔

آپ ان حالات میں خفیہ کمیشن کی ادائیگی کو رشوت کیوں قرار دیتے ہیں؟

ہم یہ الزام عائد نہیں کر رہے ہیں کہ سپلائر یا بروکر نے کوئی جرم کیا ہے۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ سپلائر کی طرف سے بروکر کو گاہک کی باخبر رضامندی کے بغیر کمیشن کی ادائیگی سول قانون رشوت کے مترادف ہے، جو بروکر یا سپلائر کے خلاف دعویٰ کو جواز فراہم کرتا ہے۔

یہ ادائیگیاں ضروری طور پر آپ کے بروکر کی ذمہ داری میں آتی ہیں ، کیوں کہ آپ کو انرجی کے سب سے مناسب کنٹریکٹ کے بارے میں غیر جانبدارانہ مشورہ دینا ان کا فرض ہے۔ آپ کا سپلائر آپ کے بروکر کو کمیشن ادا کر کے مؤثر طریقے سے اسے آمادہ کر لیتا ہے کہ وہ آپ کو ایک خاص سپلائر کا مشورہ دے نہ کہ اس سپلائر کا جو آپ کے لیے بہتر ہے، کیونکہ عام حالات میں وہ ایسا نہیں کرتے۔

مجھے کون سے دستاویزی ثبوت دینے ہوں گے؟

ہر انرجی کنٹریکٹ یا سائٹ کے حوالے سے جس کا آپ دعویٰ کرنا چاہتے ہیں، آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کرانا ہوں گی:

(i) انرجی بل؛

(ii) آپ اور انرجی سپلائر کے مابین طے پانے والا کنٹریکٹ؛ اور/یا

(iii) آپ اور انرجی بروکر کے مابین طے پانے والا کنٹریکٹ۔

آپ کو یہ تصدیق بھی کرنی ہوگی کہ کہ آپ کو بروکر نے مناسب طریقے سے مطلع نہیں کیا کہ آپ کے سپلائر کی طرف سے آپ کے بروکر کو کمیشن ادا کیا جاتا ہے۔ جب آپ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیں گے تو ہم اس تصدیق کی حتمی نوعیت اور دائرہ اثر کی وضاحت کریں گے جو آپ کو ہمارے آن لائن سوالنامے کے ذریعے دینے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ (یعنی وہ فرد جو آپ کے کاروبار کی جانب سے ہمیں ہدایات دے رہا ہے) یا تو الیکٹرول رول کی جانچ پڑتال کریں یا کوئی اور شناختی چیک پاس کریں، تاکہ ہم ‘اپنے کلائنٹ کو جانیں’ چیک مکمل کر سکیں، اآپ کو ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کی ایک کاپی بھی فراہم کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

مجھے کون کون سے شہادتی ثبوت دینا ہوں گے؟

اس طرح کے دعوے میں (جس میں ہزاروں انفرادی دعویدار ہونے کا امکان ہے) اعداد و شمار کے لحاظ سے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ آپ سے گواہی کے ثبوت فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔ ثبوت فراہم کرنے کے لیے عام طور پر وکیل کی جانب سے گواہ کے بیانات اور مدعی کی جانب سے ماہرین کی رائے کا سہارا لیا جاتا ہے۔

تاہم آپ کو کاروبار کی جانب سے تصدیق کرنا ہو گی کہ آپ کو کمیشن دئیے جانے کا علم نہیں تھا۔ اس کے ساتھ آپ کو کلیم کے حوالے سے انرجی کنٹریکٹ اور/یا انرجی بل جیسی دستاویزات بھی فراہم کرنا پڑسکتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ کو اپنے پورے کاروبار میں ‘ڈاکومنٹ ہولڈ نوٹس’ بھی دینا پڑسکتے ہیں تاکہ آپ ایسی تمام دستاویزات محفوظ کر لیں جو کل کو آپ کو عدالت میں جمع کرانی پڑسکتی ہوں۔ اس بارے میں مزید وضاحت رجسٹریشن کے دوران کی جائے گی۔

کلیم کا حصہ بننے میں میرا کتنا خرچہ ہوگا؟

ہم ڈمیج پر مبنی معاہدے (DBA) پر کام کرتے ہیں۔ یہ ایک طرح کا ’’جیت نہیں تو فیس نہیں‘‘ جیسا معاہدہ ہے، یعنی آپ کو کلیم کا حصہ بننے کے لیے پیشگی طور پر کچھ بھی ادا نہیں کرنا ہوگا۔ Harcus Parker آپ کے کلیم کی پیروی کرے گی جس میں عدالت کی فیس، ماہرین اور مشورے وغیرہ کی فیس بھی شامل ہے۔ اگر آپ کا کلیم کامیاب ہوگیا تو ہم وصول ہونے والی رقم کا 33% بمعہ VAT (اگر لاگو ہوا) اور جاری کردہ رقم میں سے آپ کا تناسبی حصہ (جیسا کہ آفٹر دی ایونٹ انشورنس پریمیم) وصول کریں گے۔

کیا ایسی کوئی صورت بھی ہے جس میں مجھے لیگل ٹیم کو ادائیگی کرنا ہو گی؟

ہم ’’جیت نہیں تو فیس نہیں‘‘ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ کلیمز کامیاب ہونے کی صورت میں آپ ہمیں کلیمز سے حاصل شدہ رقم کا 33% بمعہ VAT (اگر لاگو ہے) اور اس کے ساتھ جاری کردہ رقم کا تناسبی شیئر ادا کریں گے۔

اگر کلیم کامیاب نہیں ہوتا تو آپ سے کلیم کی پیروی کرنے کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

اگر آپ کام کرنے کے بعد ہمارے ساتھ معاہدہ ختم کر دیتے ہیں تو ہم آپ سے مندرجہ بالا بنیادوں پر چارجز کے علاوہ دیگر چارجز وصول کرسکتے ہیں، جیسا کہ ہرجانے پر مبنی معاہدے میں بیان کیا گیا ہے جو ہمارے رجسٹریشن سوالنامے کے ساتھ دستیاب ہے۔ آپ کو اسے غور سے اور مکمل پڑھنا چاہیے۔

مقدمے میں کتنا وقت لگے گا؟

مقدمے کا نتیجہ نکلنے میں کئی سال بھی لگ سکتے ہیں، خاص طور پر گروپ کلیم میں۔ بزنسز کو چاہیے کہ وہ فوری حل کی توقع نہ کریں اور لگ بھگ 5 سال کا وقت ذہن میں رکھیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مدعاعلیہ آغاز ہی میں کلیم سیٹل کرنے پر اتفاق کرلے اور ایسی صورت میں معاملہ جلد حل ہوسکتا ہے۔

میری طرف سے Harcus Parker کو ہدایات کون دے گا؟

گروپ کلیمز میں وکلاء کے لیے ہر بزنس سے انفرادی ہدایات لینا ممکن نہیں ہوتا۔ ہوتا۔ اس کی بجائے لٹیگیشن مینجمنٹ ایگریمنٹ (LMA) (جس پر ہر دعویدار نے Harcus Parker کو ہدایات دینے کے لیے دستخط کیے ہیں) کے تحت مدعیان کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کلیمز کے حوالے سے Harcus Parker کو ہدایات دے گی۔LMA کچھ فیصلوں (بشمول تصفیہ) کے لیے کچھ شرائط بھی طے کرتا ہے اور اگر آپ دعوے کیے جانے کے طریقے سے ناخوش ہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ Harcus Parker کے بقیہ ریٹینر کے ساتھ ساتھ LMA کو غور سے پڑھیں۔

کمیٹی میں کون شامل ہے؟

کمیٹی دعویدار کاروباری اداروں کے ڈائریکٹرز اور ممبران پر مشتمل ہوگی جو قانونی چارہ جوئی میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر رجسٹریشن کے بعد آپ کمیٹی کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہ مہربانی رابطہ کریں۔ عملی وجوہات کی بنا پر کمیٹی کے ارکان کی تعداد کی بالائی حد ہوگی، لیکن نیت یہ ہے کہ کمیٹی مجموعی طور پر پورے دعویدار گروپ کی نمائندہ ہو۔

لیگل ٹیم میں کون شامل ہے؟

ڈامن پارکر کیس میں مجموعی مینجمنٹ اور سپرویژن کے لیے ہمارے پارٹنر ہیں۔ مسٹر پارکر کے ساتھ فرم کے سینئر ایسوسی ایٹ میتھیو پیچنگ اور ایسوسی ایٹ اولیویا سیلی ہوں گی۔ جہاں کہیں ضرورت پڑی ہم دیگر وکلاء کو بھی مقدمے کا حصہ بنائیں گے تاکہ متعلقہ کام مطلوبہ سینیارٹی اور تجربے کے ساتھ انجام پائے (اور یقیناَ لاگت بھی بڑھے گی)۔

کلیمز کیسے ہینڈل کیے جائیں گے؟

کلیمز کو انفرادی کی بجائے گروپ کی شکل میں ہینڈل کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے کلیم کو دوسرے بزنسز کے کلیم کے ساتھ یکجا کر دیا جائے گا۔ اس طرح کے دعووں کو مینیج کرنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن بنیادی وجہ اکانومیز آف سکیل سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ دعوے مالی طور پر قابل عمل ہوں اور قانونی کام دعووں میں نقل نہ ہوں۔

ایڈوائزری بورڈ میں کون شامل ہے؟

ایڈوائزری کمیٹی صنعت کے ماہرین پر مشتمل ہوگی جو انرجی مارکیٹ کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور مارکیٹوں کے ساتھ لین دین کی ماہر ہے۔ ایڈوائزری بورڈ مدعیان کمیٹی کے کام میں معاونت کے لیے موجود رہے گا۔

کلیم کو کون سپورٹ کر رہا ہے؟

Harcus Parker توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے ایک خیراتی ادارے کے ساتھ شراکت کرے گا جس کا مقصد کاروباروں اور/یا گرین انرجی (ماحول دوست توانائی) کی ترغیبات اور ایسے لوگوں اور کاروباروں کی مدد کرنے والے دیگر خیراتی اداروں کی مدد کرنا ہے جو زندگی کے جاری بحران سے شدید متاثر ہیں۔ ہم اپنی فیس کا کچھ حصہ ان خیراتی اداروں کو دیں گے۔ اس سے آپ کو موصول ہونے والی رقم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اگر دعوے کامیاب ہوگئے تو عطیہ مکمل طور پر ہارکس پارکر کی آمدنی کے تناسب سے پورا کیا جائے گا ۔

ہمیں SME الائنس کی بھی حمایت حاصل ہے۔

اگر میرا انرجی سپلائر تبدیل ہو گیا ہے تو پھر بھی کلیم کا حصہ بنا جاسکتا ہے؟

جی ہاں۔ آپ انرجی کے کسی بھی معاہدے (آپ کے پاس ریکارڈ موجود ہے) کے سلسلے میں اپنا دعویٰ درج کر سکتے ہیں۔ جب آپ ہمارا رجسٹریشن فارم مکمل کر لیں گے تو ہم ہر دعوے کا جائزہ لیں گے۔ جب آپ یہ عمل مکمل کر لیں گے تو آپ کو اپنے ہر انرجی کنندہ اور ان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے لیے بلایا جائے گا۔

کیا آپ میرے بروکر پر مقدمہ کریں گے، کیوں نہیں؟

اگرچہ آپ کا بروکر اور انرجی سپلائر خفیہ کمیشن کے سلسلے میں آپ کے لیے مشترکہ طور پر ذمہ دار ہیں، ہم اس مرحلے پر آپ کے انرجی بروکر کا تعاقب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اس کی دو بنیادی وجوہات ہیں:

  1. انتظامی طور پر فائدہ مند ہونا – سپلائرز سے زیادہ بروکرز ہیں۔ اس لیے یہ انتظامی طور پر زیادہ سیدھا ہے اور اس لیے سپلائرز کی ایک چھوٹی تعداد کے خلاف گروپ دعویداروں کے دعووں کی لاگت سے زیادہ موثر ہے۔
  2. مدعاعلیہ کے وسائل – سپلائرز عام طور پر بروکرز کے مقابلے میں بہتر وسائل رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ پر واجب الادا کمیشن کی ادائیگی کی پوزیشن میں ہونے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ مزید برآں، ہوسکتا ہے کہ آپ کا بروکر آپ کا معاہدہ کرنے کے بعد کاروبار سے باہر ہو گیا ہو، جس سے ریکوری بہت زیادہ مشکل ہوجاتی ہے۔

تاہم اگر حالات ایسے ہیں جو انفرادی بروکر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سودمند ہیں تو ہم ایسا ہی کریں گے۔

مدعا علیہ کون ہو گا؟

آپ کے دعوے کے مدعاعلیہان انرجی سپلائر ہوں گے جن کے ساتھ آپ نے توانائی کے معاہدے کیے ہیں۔ اگر یہ واضح ہوجائے کہ دعویداروں کے زیادہ تر دعوے سپلائرز کے منتخب گروپ کے خلاف ہیں تو Harcus Parker صرف مخصوص توانائی فراہم کرنے والوں کی پیروی کرنے کا انتخاب ک سکتا ہے۔ کم از کم پہلی مثال میں، ہر سپلائر کے خلاف دعوی کرنا ممکن نہیں ہے۔

مقدمے بازی میں میری ذمہ داری کیا ہے؟

جیسا کہ سائن اپ کا عمل واضح کرتا ہے، آپ سے رسمی قانونی دستاویزات پر عمل درآمد کرنے کو کہا جاتا ہے۔ مدعی کے طور پر آپ کو قانونی کارروائی کا حصہ ہوں گے۔ آپ کو ان سوالات کا فوری اور مکمل جواب دینا چاہیے جو ہم آپ سے پوچھتے ہیں جو آپ کے دعوے سے متعلق ہیں۔ ہم انہیں کم سے کم رکھیں گے۔

آپ کا کلیم آگے بڑحانے کے لیے آپ کی فراہم کردہ معلومات استعمال کی جائیں گی۔ اس میں ہم مدعا علیہ اور عدالت میں نمائندگی کرنا اور آپ کی طرف سے سچائی کے بیانات پر دستخط کرنا شامل کریں گے۔ بہت ضروری ہے کہ ہم جو کچھ کہیں وہ سچ ہو۔ اگر سچائی کے بیان کے مندرجات درست نہیں ہیں تو آپ اور ہمارے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آپ کا یہ فرض بھی ہو گا کہ آپ ان دستاویزات کو ظاہر کریں (یعنی دوسرے فریق کو بتائیں اور ان کی کاپیاں فراہم کریں) جو آپ کے دعوے سے متعلقہ ہو سکتے ہیں چاہے وہ آپ کے اپنے کیس کے لیے نقصان دہ ہوں یا مددگار۔ اس کا مطلب ہے کہ جب آپ دعویدار ہیں تو آپ کو ایسی دستاویزات کو محفوظ رکھنا چاہیے اور اگر ضرورت ہو تو انہیں پیش کرنے کے لیے تیار رہیں۔

‘ڈاکومنٹ ہولڈ نوٹس’ کیا ہے؟

یہ ایک نوٹس ہے جو ایک کاروبار کی طرف سے اپنے عملے کو جاری کیا جاتا ہے جس میں ان سے تمام دستاویزات اور ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کسی قانونی کارروائی سے متعلق ہو جس میں کاروبار شامل ہو۔ نوٹس کو کاروباری معمول کی دستاویز برقرار رکھنے کی پالیسیوں میں سے کسی کو معطل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قانونی چارہ جوئی سے متعلق کوئی بھی دستاویزات ضائع یا خراب نہ ہوں۔

یہ نوٹس اس لیے درکار ہیں کیونکہ قانونی چارہ جوئی میں تمام فریقین کے لیے دعویٰ سے متعلقہ تمام دستاویزات کو ظاہر کرنے کا تقاضا ہے، چاہے یہ ان کے موقف کے موافق ہو یا نہ ہو۔ نوٹس کا اطلاق الیکٹرانک اور ہارڈ کاپی دستاویزات پر یکساں طور پر ہوگا۔

آپ کو دعوے کے لیے اپنی رجسٹریشن کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو ایک دستاویز ہولڈ نوٹس جاری کرنا چاہیے۔ رجسٹریشن کے عمل کے حصے کے طور پر آپ کو ایک نمونہ دستاویز فراہم کی جائے گی۔

کلیم کامیاب نہ ہوئے تو پھر کیا ہو گا؟

قانونی چارہ جوئی میں عام اصول یہ ہے کہ ہارنے والے فریق کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ کامیاب فریق کے اخراجات ادا کرے۔ اگر دعوے ناکام ہو جاتے ہیں، تو اس بات کا خطرہ ہے کہ آپ کو مدعاعلیہ کے اخراجات کا حصہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ ہم آفٹر دی ایونٹ انشورنس کی مناسب پالیسی لے کر دعویداروں کو اس خطرے سے بچاتے ہیں جو دعویداروں کے لیے ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اگر دعوے کامیاب ہوگئے تو آپ اس انشورنس پالیسی کی لاگت کا ایک تناسب اپنے دعوے کی آمدنی سے، سالیسٹر کی فیس کے علاوہ ادا کریں گے۔

کیا دعوے میں حصہ لینے سے وابستہ کوئی خطرات ہیں؟

ہم قانونی چارہ جوئی کے عمل میں موجود تمام خطرات کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کچھ خطرات ایسے ہیں، خواہ معمولی ہوں، جنہیں مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ذیل میں ان کی فہرست بناتے ہیں، اس وضاحت کے ساتھ کہ ہم ان کو کم کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں اور اس کے مطابق ہم یہ مشورہ دینے میں مطمئن کیوں ہیں کہ قانونی چارہ جوئی میں آپ کی شرکت، عملی مقاصد کے لیے، خطرے سے پاک ہوگی۔

خطرہ 1: بیمہ کنندہ کیس کے ناکام ہونے کے بعد، یا کیس جاری رہنے کے بعد، انکار کر سکتا ہے یا کور واپس لینے کی کوشش کر سکتا ہے۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیمہ کنندگان کو کیس کے تمام پہلوؤں کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے لیے یہ کھلا نہ رہے کہ اگر کیس ہار جاتا ہے تو دعویٰ کا احترام کرنے سے انکار کر دیں۔ ہم اس کیس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اور ہم اتنے ہی بے چین ہیں کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بیمہ کنندگان کو پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے اور ان کے پاس کور سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

خطرہ 2: بیمہ کار کمپنی بند ہو جائے

بیمہ کنندہ کی ناکامی کا امکان ہے، لہذا وہ ادائیگی کرنے سے قاصر ہے۔ اس خطرے کے بارے میں ہم کچھ نہیں کر سکتے، سوائے ان بیمہ کنندگان سے کور لینے کے جن کی درجہ بندی ہمیں تسلی دینے کے لیے کافی ہے کہ وہ ادائیگی کر سکیں گے۔ ہم ماہر انشورنس بروکرز کے ذریعے بیمہ کر کے خطرے کو کم کرتے ہیں جو کور کے معیار پر مشورہ دیتے ہیں۔

خطرہ 3: گروپ میں مطلوبہ تعداد میں مدعی جمع نہ ہوں

ایک اور نظریاتی خطرہ بھی ہے، جس کا ان میں سے کسی ایک دعوے میں آنے کا امکان بہت کم ہے: یہ کہ مقدمہ کامیاب ہے لیکن دعویداروں کے لیے کوئی بھی وصولی محدود ہے۔

DBA کی شرائط ایسی ہیں کہ ہم آپ کو موصول ہونے والے ہرجانہ کا 50% سے زیادہ نہیں لے سکتے، لیکن اگر بہت کم دعویدار ہمیں ہدایت دیتے ہیں، تاکہ کیس کو معاشی طور پر قابل عمل نہ بنایا جا سکے، تو ہمیں آپ کے ساتھ اپنے ریٹینر کو ختم کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کا امکان بہت کم ہے، اور ہم ایسا کرنے سے پہلے کمیٹی سے مشورہ کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اگر ممکن ہو تو گروپ کی مناسب نمائندگی جاری رکھی جائے۔

آپ کا کلیم کامیاب ہوگیا لیکن دوسروں کے کلیم ناکام رہے۔

بیمہ جمع کی بنیاد پر ہوگا، تاکہ یہ صرف اس صورت میں جواب دے گا جب کلیموں کے دعوے مکمل طور پر ناکام ہوجائیں۔ اگر کچھ دعویدار کامیاب ہوگئے اور دوسرے ناکام ہگئے تو وہ صرف اس حد تک ادا کریں گے کہ ناکام دعووں کے سلسلے میں مدعا علیہان کو قابل ادائیگی لاگت کامیاب دعویداروں کے لیے وصول کی گئی رقم سے ادا نہیں کی جا سکتی۔ اس کا کسی بھی کامیاب دعویدار پر کوئی خاص اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے۔

Claim Calculator

Enter your estimated annual energy usage, commission and length of contract below to see how much you could claim.